Haider Ki Zulfiqar | S.M Taqi Rizvi

 

 

عرشِ بریں سے آئی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار
اعجازِ کبریائی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار

 

آہن سے سخت تر ہے یہ ، خنجر سے تیز دھار
قدرت نے خود بنائی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار

 

ہر دشمنِ علیؑ کو جہنّم دِکھانے کا
پیغام ساتھ لائی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار

 

بس دیکھ کے ہی رزم میں دو چار مر گئے
میداں میں جب بھی آئی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار

 

دستِ خداؐ سے دستِ خداؑ کو عطا ہوئی
سرورؐ نے ہی منگائی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار

 

رکھتی ہیں اپنے ہاتھ سے اِس کو سنوار کر
زہراؑ کے دل کو بھائی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار

 

دستِ خدا ہی ہو گا جو اِس کو اٹھائے گا
عباسؑ نے اٹھائی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار

 

دو ٹکڑے ہو کے گر پڑے بس ایک وار میں
جس نے بھی آزمائی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار

 

کرب و بلا کے بَن میں بہت سے فنا کئے
شبیرؑ نے چلائی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار

 

“دو پَل میں کاٹ سکتی ہوں نو لاکھ ہی تو ہیں”
کہہ کر یہ مسکرائی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار

 

حیدرؑ کی آنکھ کے یہ اشارے پہ چلتی ہے
کرتی یونہی صفائی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار

 

نسلوں کی جانچ کر کے اڑاتی ہے گردنیں
زیرک بھی انتہائی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار

 

ہاتھوں میں لے کے آئیں گے اب بارھویں امامؑ
اُن کے لئے بچائی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار

 

رضوانؔ کہہ رہا ہے خدا “بے مثال ہے”

خالق سے داد پائی ہے حیدرؑ کی ذوالفقار

 

 

 

18 Views

Scan this QR code to view these lyrics on your mobile devices.

More
Lyrics

More Nohay Lyrics Available On The APP

Screenshot