Utha Nahi Jaata Amma | Syed Raza Abbas Zaidi | Muharram 2023/1445 | Imam Hussain Noha Lyrics
 

جسدم حسینؑ زین سے آئے زمین پر
آنکھوں میں خاک اور بدن تھا لہو میں تر
جب سر اُٹھاکے دیکھا تو دھندلا گئی نظر
دیکھا کوئی ضعیفہ چلی آتی ہے اِدھر
اماں کی خوشبو آئی تو اُٹھنے لگے حسینؑ
تعظیم جب نہ ہوسکی کہنے لگے حسینؑ

زخم اتنے ہیں کہ اُٹھا نہیں جاتا اماں
ملکے نو لاکھ نے اتنا مجھے مارا اماں
اِس سے پہلے کہ میری بیٹی یہ دیکھے آکر
شمر سے کہدو اُتر جائے میرے سینے سے
دیکھو سوتی ہے یہاں میری سکینہؑ اماں
ہائے پردیس میں یہ وقت ہے کیسا ہم پر
دیکھو تم پانی پلاتی تھی جسے اُٹھ اُٹھ کر
آج آغوش میں مرجائیگا پیاسہ اماں
میں نےدیکھا ہے اُسےچہرے کہ بل گرتے ہوئے
کٹ چکے ہاتھ مرا بھائی اُٹھے گا کیسے
دے کے آواز اُسے تم نہ بلانا اماں
گُرز تلوار و تبر نیزہ و بھالا مارا
جسکو کچھ بھی نہ ملا اُس نے طمانچہ مارا
مجھ پہ برسادیا جو ہاتھ میں آیا اماں
اُسنے دیکھا ہے ابھی صرف مرا زخمی بدن
لڑکھڑاتے ہوئے گرتی ہے سمبھلتی ہے بہن
کیسے دیکھے گی بہن بھائی کا مرنا اماں
ہائے شبیرؑ نے یہ ماں سے کہا رو روکر
چلنے والا ہے میری سوکھی رگوں پر خنجر
میری گردن پہ ابھی ہاتھ نہ رکھنا اماں
کتنے ارمان مرے دل میں ہی دم توڑگئے
دیکھو تنہا علی اکبرؑ بھی ہمیں چھوڑگئے
چھد گیا برچھی سے اکبرؑ کا کلیجہ اماں
آخری وار ہوا کٹ گیا شبیرؑ کا سر
ماں تڑپتی رہی ذیشان و رضا رو روکر
گونجتا رہ گیا مقتل میں یہ نوحہ اماں

 

Nohay 2023 | Utha Nahi Jaata Amma | Syed Raza Abbas Zaidi | Muharram 2023/1445 | Imam Hussain Noha
Nohay 2023 | Utha Nahi Jaata Amma | Syed Raza Abbas Zaidi | Muharram 2023/1445 | Imam Hussain Noha
#syedrazaabbaszaidi #uthanahijaataamma #nohay2023 #muharram2023
View on YouTube
560 Views

Scan this QR code to view these lyrics on your mobile devices.

More
Lyrics

More Nohay Lyrics Available On The APP

Screenshot