Haider Ka Janaza Hay Haider Ka Janaza

حیدرؑ کا جنازہ ہے حیدرؑ کا جنازہ
حسنینؑ کے کاندھوں پہ ہے حیدرؑ کا جنازہ

مولا ئے جہاں کا شہہ صفدر کا جنازا
حیدرؑ کا جنازہ ہے یہ حیدرؑ کا جنازہ

اے مومنو سرورؑ کی یتیمی کا ہے یہ وقت
اے مومنو شبرؑ کی یتیمی کا ہے یہ وقت
اب اٹھنے کو تیار ہے رہبر کا جنازہ

زینبؑ کی بھی آنکھوں میں نظر آتے ہیں آنسو
عباسؑ بھی روتے ہیں عجب حشر ہے ہر سو
اے شیعو یہ ہے دیں کے مقدر کا جنازہ

وہ بی بی کہ جس بی بی کی توڑی گئی پسلی
مخدومہ وہی بی بی پیمبر کی تھی بیٹی
ہے یہ اسی غم پائی کے شوہر کا جنازہ

1,035 Views

Scan this QR code to view these lyrics on your mobile devices.

More
Lyrics

More Nohay Lyrics Available On The APP

Screenshot