Haider e Karrar

یا علیؑ مولا، علیؑ علیؑ علیؑ
علیؑ علیؑ مولا علیؑ، یا علیؑ یا علیؑ
جان چمن تو، شیریں سخن تو
رب کا دہن تو، شاہِ زمن تو
اس کی دنیا غلام ہوتی ہے، جو علیؑ کا غلام ہوتا ہے
رنگ حیدر کا جس پہ چڑھ جائے، اُس کا مرکر بھی نام ہوتا ہے
علیؑ علیؑ مولا علیؑ، علیؑ مولانا علیؑ
مولا مولا مولا مولا ، علیؑ ولی اللہ

سردار علمدار دو عالم کا مددگار
علیؑ حیدر کرار، علیؑ حیدر کرار
پیروں میں میرا پیر زبردست ہے سرکار
شاہوں سے بھی اعلیٰ ہیں تیرے در کے گداگر
کرتے ہیں غلامی تیری دنیا کے سکندر
اعلیٰ ہیں امیروں سے فقیروں کے مقدر
جنت کے ہیں تاجر تیری دہلیز کے نوکر
نعرہ حیدری مولا، نعرہ خیبری مولا
نعری صفدری مولا، نعرہ قنبری مولا
میثم نے لگایا ہے یہی نعرہ سرِ دار

اللہ کا انمول جو شاہکار بنا ہے
اسلام کا اعلیٰ جو علمدار بنا ہے
مشکل میں جو نبیوں کا جو مددگار بنا ہے
وہ سارے ہی اماموں کا جو سردار بنا ہے
کلِ ایمان ہے مولا، دین کی شان ہے مولا
شاہِ مردان ہے مولا، شیرِ یزدان ہے مولا
کہتے ہیں نبی اپنا جسے وارثِ دستار

سادات کی پُرعزم قیادت میں علیؑ ہے
شبیر کے اندازِ عبادت میں علیؑ ہے
سجاد کی زینب کی خطابت میں علیؑ ہے
عباس کے پرچم کی جلالت میں علیؑ ہے
علیؑ اصغر میں بھی مولا، علیؑ اکبر میں بھی مولا،
آلِ اطہر میں بھی مولا، ہاں بھہتر میں مولا
ہے پاک گھرانہ تیرا اسلام کا معمار

سرکار یہ سب آپ کی زوجہ کی دعا ہے
گھر گھر میں جو یہ ماتمِ سادات بپا ہے
ہر دل تیرے بچوں کا عزاء خانہ بنا ہے
آنکھیں ہیں نجف دل میں بسی کرب و بلا ہے
ہم عزادار ہیں مولا، ہم وفادار ہیں مولا
تیرے غم خوار ہیں مولا، آپ سردار ہیں مولا
سرکار بنالیجیے اپنا ہمیں زوار
شاہِ مرداں شیرِ یزداں ، قوۃ پروردگار
لافتیٰ الا علیؑ لا سیف الا ذوالفقار
بعلیؑ بعلیؑ بعلیؑ بعلیؑ

میری ہر فکر ہر سوچ میں رہتا ہے علیؑ
نور بن کر میری آنکھوں میں چمکتا ہے علیؑ
عشق بن کر میری سانسوں میں سمایا ہے علیؑ
مثل قرآن میرے دل میں دھڑکتا ہے علیؑ
ابر رحمت کی طرح مجھ پر برستا ہے علیؑ
علیؑ علیؑ علیؑ
فاتح خیبر،علیؑ علیؑ علیؑ
نفس پیمبر،علیؑ علیؑ علیؑ
ساقی کوثر،علیؑ علیؑ علیؑ
نبیوں کا یاور،علیؑ علیؑ علیؑ
ولیوں کا رہبر،علیؑ علیؑ علیؑ
گوہرِ منبر،علیؑ علیؑ علیؑ
۔۔ دلاور،علیؑ علیؑ علیؑ
میرا ۔۔ مقدر،علیؑ علیؑ علیؑ

صحیفہ فلک،حیدر حیدر
وظیفہ ملک،حیدر حیدر
عرش علیؑ تلک،حیدر حیدر
شہنشاہِ نجف،حیدر حیدر
نقطہ با شرف،حیدر حیدر
صدا ہے ہر طرف،حیدر حیدر
مولا مولا ، علیؑ علیؑ علیؑ
علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ

1,779 Views

Scan this QR code to view these lyrics on your mobile devices.

More
Lyrics

More Nohay Lyrics Available On The APP

Screenshot