———————————————–
Noha Lyrics
اے کُل کے مددگار سرداروں کے سردار
مشکل کشائی ہو میرے مولاؑ میرے سرکار
گر تم نہ کروگے تو کرم کون کرے گا
گر تم نہ سنو گے تو میری کون سنے گا
زھراؑ کی مصیبت کا تمہیں واسطہ علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
مولاؑ میری نگاھوں کو حاصل ھو یہ شرف
جیتے جی ایک بار دکھادو مجھے نجف
سانسو کا رُک نہ جائے کہیں سلسلہ علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
مشکل گھڑی ھے کیجئے آسان راستے
سب پر کرم ہو بالی سکینہؑ کے واسطے
تُم بِن نہیں ھے کوئی میرا آسرا علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
اے کبریا کی شان محمدؐ کے دل نشیں
آنسوں رواں ہیں آنکھ سے دل کوسکوں نہیں
یہ دِل سے آرہی مسلسل صدا علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
زھراؑ کی مصیبت کا تمہیں واسطہ علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
اک گھر مجھے بھی چاھئے کعبے کے محترم
جس پر لگا ھو حضرتِ عباسؑ کا علم
غربت میں مفسلسی میں یہی ھے دعا علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
بیمارِ کربلا سے وفا کا صلہ ملے
بیمار جو ہیں اُنکو مکمل شفا ملے
اُسکی قسم جو کانٹو پہ چلتا رھا علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
ھائے حُسینؑ ھائے ضعیفی کا وہ سماں
دیکھی جوان بیٹے کے سینے میں جب سناں
رکھ کر سناں پہ ھاتھ تڑپ کر کہا علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
زھراؑ کی مصیبت کا تمہیں واسطہ علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
جسدم اسیر ہوکے چلیں شام کی طرف
زینبؑ پکاریں دیکھ کے ھائے سوئے نجف
کسطرح شام جاؤنگی میں بے ردا علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
زنداں میں جب بہن کا جنازہ نہ اُٹھ سکا
ہائے تڑپ کے سیدِ سجادؑ نے کہا
وقتِ مدد ھے آئیے یامرتضیٰ علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
ذیشان اور رضا کے لبوں پر دعا ھے یہ
غیبت سے جلد بارھویں بیٹے کو بھیجئے
مشکل ھے سانس لینا اب اُنکے بِنا علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
زھراؑ کی مصیبت کا تمہیں واسطہ علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
مشکل کو میری حل کرو مشکل کشا علیؑ
———————————————–