بھیڑ بڑھتی جارہی ہے شام کے بازار کی
سانس نا رک جائے یارب! قافلہ سالار کی
چھین کر زینب س کی چادر شمر یہ کہتا رہا
لوٹ لی دستار میں نے احمد مختار ص کی
اک منادی شام کی گلیوں میں دیتا ہے صدا
رسیوں میں بیٹیاں ہیں حیدر کرار ع کی
صرف چالیس سال ہونگے خون رونے کے لئے
عمر ہی کتنی بچی تھی عابد بیمار ع کی
ظلم سے نیلے ہوئے، نیلے سے کالے
ہوگئے
شام تک رنگت بدلتی ہی رہی رخسار کی
1,140 Views